the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
پیرس،12جولائی(ایجنسی) کرسٹیانو رونالڈو نے طیارے سے باہر آتے ہی ٹرافی لہراکر ہموطنوں کی خوشی کو دوچند کردیا، اس سے قبل لزبن میں ٹیم کی فتح کے بعد سڑکوں پر شائقین کا سیلاب امڈ آیا، ہزاروں شائقین شہر کی سڑکوں پر ناچتے گاتے اور جھومتے رہے، ان کے ہاتھوں میں ملکی پرچم بھی رہے، لزبن آمد کے بعد پرتگالی کپتان رونالڈو ملکی صدر مارسیلو ریبیلو ڈی سوسا سے ملاقات کیلیے چلے گئے، جس کے بعد ٹیم کی تاریخی فتح پر لزبن میں پریڈ منعقد کی گئی۔
اس



موقع پر انھوں نے کہا کہ ہم نے خود کو یورپ کی بہترین ٹیم ثابت کردکھایا، ہم نے تمام مشکلات کے پر قابو پاتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کرلی، اگرچہ فائنل میں رونالڈو بھی انجرڈ ہوکر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے۔گذشتہ دنوںفرانس سے منعقدہ فائنل میں پرتگال نے میزبان فرانس کو 1-0 سے شکست دی ، یہ دونوں ممالک کے درمیان 25 واں باہمی مقابلہ تھا، 18میں فرانس کامیاب رہا, اس تاریخی فتح کے ساتھ پرتگال کا اسکور 6 ہوگیا جبکہ ایک میچ ہارجیت کے بغیر ختم ہوا ہے، فائنل کا واحد اور فیصلہ کن گول ایڈر نے اضافی وقت کے دوسرے ہاف میں بنایا، میچ کا آغاز فرانس کے جانب سے تیز کھیل سے ہوا اور اس کے اسٹرائیکر پرتگال پر برتری کے لیے کوشاں رہے.
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.